عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر//سری نگر میں حج ہاؤس کے قریب بمنہ بائی پاس پر ایک سڑک حادثے میں ایک 16 سالہ لڑکا اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھا۔یہ حادثہ نیشنل ہائی وے پر بمنہ میں اس وقت پیش آیا جب رجسٹریشن نمبر JK05-7936 والے ٹرک نے موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی۔زخمی موٹر سائیکل سوار کو فوری طور پر جے وی سی اسپتال بمنہ لے جایا گیا، جہاں پہنچنے پر ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔اس کی شناخت عدنان ظہور کے نام سے ہوئی ہے جو کہ ہاؤسنگ کالونی بمنہ کا رہائشی ہے۔پولیس نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔ٹرک کو قبضے میں لے لیا گیا ہے اور متعلقہ دفعات کے تحت قانونی کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔