عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر// تعلیم کی وزیر سکینہ ایتو نے اتوار کو کہا کہ کشمیر میں اگلے دو دن تک تمام سکول اور کالج بند رہیں گے۔انہوں نے کہا کہ یہ فیصلہ کشمیر کی موجودہ صورتحال کے پیش نظر کیا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ہم نے سکولوں اور کالجوں کو دو دن کے لیے بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ یونیورسٹیز بھی دو دن بند رہیں گی اور اس دوران یونیورسٹیزکی طرف سے ہونے والے امتحانات بھی ملتوی کردیئے گئے ہیں۔سکول دو ماہ سے زائد طویل موسم سرما کی تعطیلات کے بعد 2 مارچ 2026 کو دوبارہ کھلنے والے تھے۔