عظمیٰ ویب ڈیسک
سرینگر/وادی کشمیر میں ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کی وفات کے بعد کشمیر میں امریکہ اور اسرائیل کے خلاف جاری احتجاجی مظاہروں کے پیش نظر حکومتِ جموں و کشمیر حکومت نے احتیاطی اقدام کے طور پر تمام تعلیمی ادارے دو روز کیلئے بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔وزیر تعلیم سکینہ ایتو نے کہا کہ طلبہ کی حفاظت کو یقینی بنانے کیلئے حکومت نے اسکولوں، کالجوں اور تمام اعلیٰ تعلیمی اداروں کو دو دن کیلئے بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔
انہوں نے کہا’’ہم نے احتیاطاً اسکولوں، کالجوں اور یونیورسٹیوں کو دو روز تک بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔وزیر موصوفہ نے مزید کہا کہ حکومت صورتحال پر مسلسل نظر رکھے ہوئے ہے اور زمینی حالات کا جائزہ لینے کے بعد ہی تعلیمی ادارے دوبارہ کھولنے سے متعلق فیصلہ کیا جائے گا۔ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کی مشترکہ امریکی۔اسرائیلی کارروائی میں جاں بحق ہونے کے بعد جموں و کشمیر کے مختلف علاقوں میں احتجاجی مظاہرے شروع ہوگئے ہیں۔
حالات کے پیش نظر کشمیر میں تعلیمی ادارے دو روز کیلئے بند رہیں گے: سکینہ ایتو