عظمیٰ نیوز سروس
نئی دہلی//اتر پردیش، مہاراشٹر اور گجرات کے لوگ رواں مالی سال 2025-26کی تیسری سہ ماہی میں گاڑیوں کی خریداری میں سب سے آگے رہے۔ گاڑی بنانے والی کمپنیوں کی تنظیم Society of Indian Automobile Manufacturers (سیام)کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق مالی سال 2025-26کی تیسری سہ ماہی (اکتوبر تا دسمبر)کے دوران ملک میں مجموعی طور پر 12.76لاکھ مسافر گاڑیاں فروخت ہوئیں۔ ان میں 12.4فیصد حصے کے ساتھ مہاراشٹر پہلے نمبر پر رہا جہاں 1.58لاکھ گاڑیاں فروخت ہوئیں۔ اتر پردیش 10.8فیصد کے ساتھ دوسرے اور گجرات 8.2 فیصد کے ساتھ تیسرے مقام پر رہا۔