یواین آئی
نئی دہلی/ہندوستان کے سابق کپتان سوربھ گنگولی نے رنجی ٹرافی میں جموں و کشمیر کی مہم اور تیز گیند باز عاقب نبی کی جم کر تعریف کی ہے ، اور قومی ٹیم میں سلیکشن کے لئے اس نوجوان کھلاڑی کی بھرپور حمایت کی ہے ۔گنگولی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر بی سی سی آئی اور چیف سلیکٹر اجیت اگرکر کو ٹیگ کرتے ہوئے لکھا، “جموں و کشمیر نے دنیا کو دکھا دیا ہے کہ محنت اور ارادہ کیا کر سکتے ہیں۔
انہوں نے اپنے خطے کا سر فخر سے بلند کر دیا ہے ۔ مشکل حالات انسان کو مضبوط بناتے ہیں۔ عاقب نبی قومی ٹیم کی طرف بڑھ رہے ہیں… ان کا سفر گرمیوں میں انگلینڈ کے دورے سے شروع ہونا چاہیے ۔”عاقب نبی موجودہ رنجی ٹرافی 2025-26 کے سب سے شاندار کھلاڑی ثابت ہوئے ہیں۔ وہ 10 میچوں میں 12.56 کی زبردست اوسط سے 60 وکٹیں لے کر سب سے زیادہ وکٹ لینے والے گیند باز بن گئے ہیں، جس میں سات بار اننگز میں پانچ وکٹیں لینا بھی شامل ہے ۔ہوبلی میں کرناٹک کے خلاف فائنل میں نبی نے ایک اور اہم اسپیل کیا اور پہلی اننگز میں 54 رن دے کر 5 وکٹیں حاصل کیں۔ ان کی اس بہترین گیند بازی کی بدولت آٹھ بار کی چیمپیئن ٹیم 293 رن پر آل آؤٹ ہو گئی، جبکہ جموں و کشمیر نے 584 رن کا بڑا اسکور بنایا تھا۔چوتھے دن پانچ وکٹ پر 220 رن سے آگے بڑھتے ہوئے کرناٹک نے اپنی آخری پانچ وکٹیں محض 73 رن پر گنوا دیں۔ عاقب نبی نے ان کے ٹاپ اسکورر میانک اگروال 160 کو آؤٹ کیا اور پھر شیکھر شیٹی کی وکٹ بھی حاصل کی،