عظمیٰ نیوزسروس
بارہمولہ//پولیس نے بارہمولہ میں ایک منشیات فروش کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے ممنوعہ مادہ برآمد کیا۔پولیس کی ایک ٹیم نے دھوبی ون کراسنگ پر قائم ناکہ بندی کے دوران ایک گاڑی (ٹویرا) زیر رجسٹریشن نمبر JK01BD-2547 کو روکا، جسے عادل احمد ڈار ولد غلام محی الدین ڈار ساکن ہردو آبوورہ چلا رہا تھا۔ تلاشی کے دوران اس کے قبضے سے تقریباً 28 گرام چرس نما مادہ برآمد ہوا۔ملزم کو موقع پر ہی گرفتار کر لیا گیا اور گاڑی کو ضبط کر لیا گیا۔ اس سلسلے میں پولیس سٹیشن کنزر میں ایف آئی آر نمبر 15/2026 متعلقہ دفعات کے تحت درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔پولیس نے معاشرے سے منشیات کے خاتمے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ منشیات سے متعلق سرگرمیوں کی اطلاع دے کر تعاون کریں۔