یو این آئی
نئی دہلی/ہندوستان کے سب سے بڑے کھیلوں کے مقابلوں میں سے ایک، کونکنیزینٹ نئی دہلی میراتھن کا 11واں ایڈیشن اتوار، 22 فروری 2026 کو منعقد ہونے جا رہا ہے۔ اس میگا ایونٹ میں ملک بھر کے 490 شہروں اور 32 ریاستوں سے 30,000 سے زائد شرکاء کی آمد متوقع ہے، جو اسے ایک بین الاقوامی سطح کا ایونٹ بناتا ہے۔میراتھن کا آغاز تاریخی جواہر لال نہرو اسٹیڈیم سے ہوگا، جہاں اولمپک میڈلسٹ باکسر وجیندر سنگھ اور ٹینس اسٹار روہن بوپنا کھلاڑیوں کو ہری جھنڈی دکھا کر روانہ کریں گے۔ رنرز نئی دہلی کی تاریخی شاہراہوں سے گزرتے ہوئے اپنی منزل کی جانب بڑھیں گے۔یہ ریس نہ صرف ورلڈ ایتھلیٹکس اور ‘اے آئی ایم ایس’ سے منظور شدہ ہے، بلکہ یہ ایشیائی کھیلوں کے لیے کوالیفائنگ راؤنڈ کے طور پر بھی کام کرے گی۔ شرکاء چار مختلف ریس کیٹیگریز میں حصہ لیں گے:
فل میراتھن 10کلو میٹر
ہاف میراتھن 5کلو میٹر
انڈین ایلیٹ میراتھن ٹیم میں انیش تھاپا، بیلیآپا، مان سنگھ گوپی ٹی، ڈاکٹر کارتک، اکشے سینی، بھاگیرتھی بشٹ، نرمابین ٹھاکور بھارت جی، اشونی مدن جادھو، ڈسکیٹ ڈولما اور اسٹینزن ڈولکر شامل ہیں۔یہ تمام ایتھلیٹس ملک کے بہترین ڈسٹینس رننگ ٹیلنٹ کی نمائندگی کریں گے اور مقابلے کو اعلیٰ معیار تک لے جانے میں اہم کردار ادا کریں گے۔منتظمین کے مطابق یہ ایونٹ نہ صرف کھلاڑیوں کو اپنی صلاحیتیں دکھانے کا موقع فراہم کرے گا بلکہ عالمی سطح پر ہندوستانی ایتھلیٹکس کی پہچان کو بھی مضبوط بنائے گا۔۔ اس بار ایونٹ کی خاص بات 20 نابینا ایتھلیٹس کی شرکت ہے، جو کھیلوں کی جامعیت کے عزم کو دہراتی ہے۔اس ایونٹ کے ذریعے 10 لاکھ روپے جمع کیے گئے ہیں جو ایتھلیٹکس فیڈریشن آف انڈیا کے جونیئر ڈویلپمنٹ پروگرام کو عطیہ کیے جائیں گے تاکہ نچلی سطح پر نئے ٹیلنٹ کی حوصلہ افزائی کی جا سکے۔