مشتاق الحسن
ٹنگمرگ//ٹنگمرگ میں آگ کی ایک ہولناک واردات میںایک مکان خاکستر ہوگیا۔ٹنگمرگ کے ہیر ہری اوٹنو میں معراج الدین آہنگر کے رہائشی مکان میں اچانک آگ نمودار ہوئی، جس نے پورے مکان کو اپنی لپیٹ میں لے لیا، جس کے نتیجے میں ایک منزلہ رہائشی مکان مال و اسباب سمیت خاکستر ہوگیا ۔فائرسروس ٹنگمرگ نے اطلاع ملتے ہی جائے حادثے پر پہنچ کر آگ کو مزید پھیلنے سے روکا۔ادھر تحصیلدار ٹنگمرگ نے جائے حادثے کا دورہ کرکے نقصان کا جائزہ لینے کے علاوہ متاثرہ کنبے کو ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کی۔ ممبر اسمبلی گلمرگ فاروق احمد شاہ اور اپنی پارٹی کے سینئر نائب صدر نے آگ کی اس واردات پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے تحصیل و ضلع انتظامیہ سے متاثرہ کنبے کی فوری باز آباد کاری کی اپیل کی ہے۔