غلام نبی رینہ
کنگن// سونہ مرگ میں محکمہ سیاحت اور نیشنل سنو شو چمپین شپ نے مشترکہ طور پر دو روزہ دسویں نیشنل سنو شو چمپین شپ کا انعقاد کیا جس میں 180بچے حصہ لے رہے ہیں ۔ان میں بھارت کے مختلف ریاستوں کے بچے بھی شامل ہیں ۔سنیچروار کو اس دو روزہ دسویں نیشنل سنو شو چمپین شپ کو محکمہ سیاحت کے ڈائریکٹر سید قمر سجاد نے جھنڈی دکھا کر شروع کیا ۔یہ اقدام سونہ مرگ میں سیاحوں کو زیادہ سے زیادہ راغب کرنے اور سرمائی کھیلوں کو فروغ دینے کے لئے اٹھایا گیا ہے۔ تقریب میں چیف ایگزیکٹو آفیسر سونہ مرگ ڈیولپمنٹ اتھارٹی بلال مختار ڈار ،ایس ڈی ایم کنگن ڈاکٹر نظیر احمد ،ایس ڈی پی او کنگن راجیش رینہ ایس ایچ او سونہ مرگ آفاق ماجد وانی کے علاوہ محکمہ سیاحت اور مقامی لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔ڈائریکٹر سیاحت سید قمر سجاد نے بتایا کہ اگرچہ موسم سرما کے دوران سونہ مرگ آمدورفت کے لئے بند رہتا تھا جس کی وجہ سے یہاں پر سرمائی کھیلوں کا انعقاد نہیں کیا جارہا تھا ،تاہم اب سونہ مرگ سال بھر کھلا رہنے کی وجہ سے گلمرگ کی طرح سونہ مرگ میں بھی سرمائی کھیلوں کا انعقاد کیا گیا ، تاکہ سیاحت کو فروغ دینے کے ساتھ ساتھ سرمائی کھیلوں کو بھی فروغ حاصل ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ اس نیشنل سنو شو چمپین شپ میں 180 بچے حصہ لے رہے ہیں جس میں بھارت کے مختلف ریاستوں کے بچے بھی شامل ہیں انہوں نے کہا کہ سونہ مرگ میں بچوں کو ٹریننگ دیگر گلمرگ میں بھی سرمائی کھیلوں میں بھی کھیلنے کا موقع دیا جارہا ہے