راجا ارشاد احمد
گاندربل //گریٹر کشمیر، کشمیر عظمیٰ کے مدیر اعلیٰ فیاض احمد کلو کے والد نسبتی ، ڈی ایس پی میر آفاق احمد اور ایڈووکیٹ میر سہیل احمد کے والد کے انتقال پُر ملال کے لئے سلسلہ میں سیاسی، مذہبی،سماجی ،ادبی اورصحافتی اداروں، بار ایسوسیشن گاندربل، تجارتی انجمنوں سمیت مختلف طبقہ ہائے فکرسے تعلق رکھنے والی شخصیات نے ہاری پورہ کنگن جاکر اظہارِ تعزیت کرتے ہوئے مرحوم کے ایصال ثواب کیلئے دعاے مغفرت مانگی اور پسماندگان کے ساتھ تعزیت کا اظہار کیا۔تعزیتی مجلس کا سلسلہ دن بھر جاری رہا۔ نیشنل کانفرنس کے سینئر رہنما اور ممبر پارلیمان میاں الطاف احمد ،اپنی پارٹی کے سرپرست محمدالطاف احمد بخاری، پی ڈی پی لیڈر نعیم اختر ،بار ایسوسیشن گاندربل سے وابستہ سینئر ایڈوکیٹ شبیر احمد مسعودی، کونثر احمد مسعودی، خالد جہانگیر، سمیت مذہبی، سیاسی، صحافتی برادری اور سماجی شخصیات نے ذاتی طور پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ یاد رہے کہ ڈی ایس پی میر آفاق احمد، ایڈوکیٹ میر سہیل احمد کے والد، گریٹر کشمیر /کشمیر عظمیٰ کے مدیر اعلیٰ فیاض احمد کلو کے والد نسبتی غلام احمد میر جمعرات کو انتقال کر گئے تھے۔
الطاف بخاری کے ہمراہ اپنی پارٹی رہنماؤں کا وفد
سرینگر//اپنی پارٹی کے سربراہ سید محمد الطاف بخاری کی قیادت میں پارٹی کے سینئر رہنماؤں کے ایک وفد نے کنگن جاکر فیاض احمد کلو صاحب کے والد نسبتی غلام احمد میرکے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا۔پارٹی کے بعض سینئر رہنماؤں بشمول پارٹی کی پارلیمانی امور کمیٹی کے چیئرمین محمد دلاور میر، جنرل سیکریٹری رفیع احمد میر، میڈیا ایڈوائزر فاروق اندرابی، میر عماد، میاں عبدالطیف، قاسم گاکھر، اور دیگر لیڈران و سینئر کارکنان نے سوگوار کنبے کی رہائش گاہ پر پسماندہ خاندان سے ملاقات کی اور ان سے تعزیت کی۔اپنی پارٹی رہنماؤں نے فیاض احمد کلو اور سوگوار خاندان کے دیگر افرادجن میں مرحوم کے دو فرزندان میر آفاق اور میر سہیل شامل تھے، سے اپنی گہری ہمدردی کا اظہار کیا اور مرحوم کی روح کے لیے ابدی سکون کی دعا کی۔
پی ڈی پی لیڈران کا اظہار ہمدردی
سرینگر//پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کے وفد نے غلام احمد میر کے انتقال پر تعزیت کے لیے ہری پورہ کنگن جاکر تعزیت پرسی کی ۔وفد کی قیادت سابق وزیر نعیم اختر کررہے تھے اور پی ڈی پی کے سینئر لیڈر عارف لائیگرو بھی ان کے ہمراہ تھے۔رہنماؤں نے ذاتی طور پر گریٹر کشمیر کے چیف ایڈیٹر فیاض احمد کلو اورمرحوم کے بیٹوں میر آفاق اور میر سہیل کے علاوہ تمام سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا۔ انہوں نے مرحوم کی روح کے لیے ابدی سکون اور لواحقین کے لیے یہ ناقابل تلافی نقصان برداشت کرنے کی طاقت اور صبر کی دعا کی۔
میاں الطاف کا اظہار افسوس
سرینگر//نیشنل کانفرنس کے ممبر پارلیمنٹ میاں الطاف احمد نے نے کنگن جاکرفیاض احمد کلو کے والد نسبتی کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا۔ ْاپنے میں انہوں نے کہا کہ فیاض احمد کلو سے ان کے سسر کے المناک انتقال پر دلی تعزیت اور دلی ہمدردی کا اظہار کرتا ہوں۔میاں الطاف نے مرحوم غلام احمد میر کے ایصال ثواب کے لیے دعا کی اور سوگوار خاندان سے اظہار تعزیت کیا۔انہوں نے کہا’اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور سوگوار خاندان کو اس گہرے نقصان کا دکھ برداشت کرنے کا حوصلہ عطا فرمائے‘۔
گاندربل پریس ایسوسی ایشن ،پریس کلب گلمرگ
یو این ایس اور بہار ادب شاہورہ کے تعزیتی اجلاس
یو این ایس اور بہار ادب شاہورہ کے تعزیتی اجلاس
سرینگر// گاندربل پریس ایسوسی ایشن (جی پی اے) نے گریٹر کشمیر کے ایڈیٹر ان چیف فیاض احمد کلوکے والد نسبتی غلام احمد میر کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔ جی پی اے کے صدر ایاز صوفی نے ایسوسی ایشن کے تمام اراکین کے ساتھ سوگوار خاندان سے دلی تعزیت کا اظہار کیا۔ جی پی اے کے اراکین نے مرحوم غلام احمد میر کو ایک باوقار اور قابل احترام شخصیت کے طور پر یاد کیا ۔ممبران نے مرحوم کی مغفرت اور جنت نشینی کے لئے اور غمزدہ خاندان کو صبر جمیل عطا فرمائے کی بھی دعاء کی ۔ادھرپریس کلب گلمرگ کے ایک تعزیتی اجلاس میں کلب سے وابستہ تمام صحافیوں نے شرکت کرکے موقر انگریزی روزنامہ گریٹر کشمیر کے چیف ایڈیٹر فیاض احمد کلو کے والد نسبتی غلام احمد میر کے انتقال پر ملال پر سوگوار خاندان بالخصوص فیاض احمد کلو سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوے مرحوم کے بلند درجات کے لیے دعا کی گئی۔ادھر محفل بہار ادب شاہورہ پلوامہ کے صدر حمید اللہ شاہ حمید اور دیگر اراکین نے مرحوم کے جملہ سوگواران خصوصاً فیاض احمد کلو کیساتھ دلی تعزیت کا اظہار کیا اور مرحوم کی جنت نشینی اور بلند درجات کیلئے دعا کی۔ادھریونائیٹڈ نیوز سروس(یو این ایس ) اور ڈیلی یونائیٹڈ ٹائمز نے فیاض احمد کلواور سوگوار خاندان کے ساتھ دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا گیا کہ اس مشکل گھڑی میں ادارہ مرحوم کے اہلِ خانہ کے غم میں برابر کا شریک ہے۔
آغا سید حسن ،مولانا ہمدانی ،حقانی ٹرسٹ اور مولانا اخضرکے تعزیتی پیغامات
سرینگر//سرینگر//صدر جموں و کشمیر انجمن شرعی شیعیان آغا سید حسن موسوی الصفوی نے کہا کہ غلام احمد میر کی وفات لواحقین کے لیے ایک ناقابل تلافی نقصان ہے۔ مرحوم ایک باوقار، شریف النفس اور بااخلاق شخصیت تھے جو اپنے حلقہ احباب میں عزت و احترام کی نگاہ سے دیکھے جاتے تھے۔آغا سید حسن نے بالخصوص فیاض احمد کلو اور سوگوار خاندان کے تمام افراد سے دلی ہمدردی و تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جوار رحمت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور پسماندگان کو اس عظیم صدمے کو برداشت کرنے کی ہمت، صبر اور حوصلہ عطا کرے۔ادھر جمعیت ہمدانیہ کے سربراہ مولانا ریاض احمد ہمدانی نے اس سانحہ ارتحال پر مرحوم کے جملہ سوگواران خصوصاً فیاض احمد کلو اور لائق فائق فرزندان کیساتھ دلی تعزیت کا اظہار کیا اور مرحوم کی جنت نشینی کیلئے دعا کی۔مولانا شوکت حسین کینگ، جمعیت صدر الحاج فاروق احمد گانی، مولانا خورشید احمد قانونگو،محمد یاسین زہرا، محمد اشرف عنایتی، محمد اشرف عشائی، پروفیسر محمد طیوب کاملی، سید محمد اشرف کاملی، صاحبزاہ سید مجتبیٰ علوی قادری اور میر غلام محمد ساقی نے بھی فیاض احمد کلو کیساتھ تعزیت کیا۔دریں اثناء حقانی میموریل ٹرسٹ نے ٹرسٹ کے سرپرست سید حمید اللہ حقانی اور جنرل سکریٹری بشیر احمد ڈارکے ساتھ ساتھ ٹرسٹ کے مرکزی کونسل کے سینئر ممبران منظور احمد ملک،سید غلام ربانی، سمیع اللہ حقانی ،محمد یوسف راتھر ،بشیر احمد ڈارچاڈورہ، ضلع صدور ٹرسٹ سرینگر ،پلوامہ، بارہمولہ، بڈگام، اسلام آباداور کپوارہ ،ٹرسٹ کے جملہ عہدہ داران و اراکین ٹرسٹ ، تحریک اسلامی جموں وکشمیر، ابن حقانی یوتھ فانڈیشن جموں و کشمیر ، دارالعلوم حقانیہ سویہ بگ ، دارالعلوم فیضان مدینہ آروہ بیروہ، دارالعلوم قریشیہ شیری بارہمولہ دارالعلوم سلطان العارفین ترچھل پلوامہ ، دارالعلوم شاہ ولی اللہ ست بونن کپوارہ سمیت ٹرسٹ کے زیر اہتمام دیگر اداروںکے منتظمین و مدرسین نے غم ذدہ میر اور کلو خاندانوں سے تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیااورور دعا کی ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔اس دوران انجمن علماے احناف کے سربراہ مولانا اخضر حسین نے اپنے تعزیتی بیان میں مرحوم کے انتقال کو اہلِ خانہ کے لیے بڑا صدمہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں پوری انجمن سوگوار خاندان کے ساتھ کھڑی ہے۔ انہوں نے فیاض احمد کلو اور دیگر لواحقین سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالی اس ناقابلِ تلافی نقصان کا نعم البدل عطا فرمائے اور اہلِ خانہ کو اس صدمے کو برداشت کرنے کی ہمت دے۔
ڈاکٹر فاروق اور عمر عبداللہ کااظہارِرنج و غم
سرینگر// نیشنل کانفرنس صدرڈاکٹر فاروق عبداللہ اور نائب صدر و وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے اس سانحہ ارتحال پر مرحوم کے جملہ سوگواران خصوصاً فیاض احمد کلو کیساتھ دلی تعزیت کا اظہار کیا اور مرحوم کی جنت نشینی اور بلند درجات کیلئے دعا کی۔پارٹی جنرل سکریٹری حاجی علی محمد ساگر، معاون جنرل سکریٹری ڈاکٹر شیخ مصطفیٰ کمال، چودھری محمد رمضان، نائب وزیر اعلیٰ چودھری محمد رمضان، ٹریجرر و ایم پی شمی اوبرائے، وزیر اعلیٰ کے مشیر ناصر اسلم وانی، کابینہ وزراء سکینہ ایتو، جاوید رانا، جاوید ڈار، ترجمانِ اعلیٰ تنویر صادق، سیاسی صلح کار مدثر شاہ میری، صوبائی صدر ایڈوکیٹ شوکت احمدمیر، ترجمان عمران نبی ڈار، ایم ایل اے کنگن میاں مہر علی ،اسد اللہ الائی اور دیگر لیڈران نے بھی اس سانحہ ارتحال پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔