عشرت حسین بٹ
منڈی// منشیات کے استعمال کے خلاف اپنی مسلسل مہم کو جاری رکھتے ہوئے اور پولیس تامیل کو مضبوط بنانے کے لئے ضلع پولیس پونچھ نے جمعرات کو تحصیل منڈی کے لورن آڑی گام، سلطان پتھری میں ایک پولیس کمیونٹی پارٹنرشپ گرو پ میٹنگ کا انعقاد کیا۔ میٹنگ میں علاقہ جات کے معزز ممبران مقامی نمایندگان، نوجوانوں اور دیگر سرکردہ شہریوں کی بھرپور شرکت دیکھی گئی۔ بات چیت کے دوران، پولیس افسران نے منشیات کے استعمال کی بڑھتی ہوئی لعنت اور معاشرے پر بڑے پیمانے پر اس کے تباہ کن اثرات پر روشنی ڈالی شرکاء کو نشہ آور اشیاء سے وابستہ نقصان دہ جسمانی، نفسیاتی، سماجی، اور قانونی نتائج کے بارے میں حساسیت سے آگاہ کیا گیا۔ انہوں نے منشیات سے متعلق سرگرمیوں کی نشاندہی اور رپورٹنگ میں اجتماعی ذمہ داری اور عوام کے اہم کردار پر زور دیا گیا۔ اس موقع پر عوام سے تاکید کی گئی کہ وہ چوکس اور متحرک رہیں اور منشیات کی فروخت یا مشکوک سرگرمیوں سے متعلق کسی بھی معلومات کو فوری طور پر پولیس کو مطلع کریں ۔شرکاء کو یقین دلایا گیا کہ اطلاع دینے والوں کی شناخت کو سختی سے صیغہ راز میں رکھا جائے گا اجتماع نے سماجی مسائل کو حل کرنے میں ضلع پولیس پونچھ کے فعال کردار کو سراہا اور علاقے کو منشیات سے پاک بنانے میں پولیس کے ساتھ مکمل تعاون کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔ اس موقع پر خاص طور پر نوجوانوں کی حوصلہ افزائی کی گئی کہ وہ اپنی توانائی کو مثبت سرگرمیوں جیسے کہ تعلیم، کھیل اور ہنر مندی کی ترقی کے لئے استعمال کریں بتا دیں کہ ضلع پولیس پونچھ منشیات کی اسمگلنگ کے خلاف اپنی صفر رواداری کی پالیسی پر قائم ہے اور معاشرے سے اس لعنت کو ختم کرنے کیلئے عوام کے ساتھ مل کر کام کرنے کے اپنے عزم کا اعادہ کرتی ہے۔