سرینگر/یو این ایس/وزیر ستیش شرما نے جمعرات کو کشمیری پنڈتوں کی وادی میں باعزت واپسی کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ دل سے چاہتے ہیں کہ پنڈت برادری دوبارہ کشمیر لوٹے، تاہم یہ معاملہ مکمل طور پر ان کے اختیار میں نہیں ہے۔صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر موصوف نے کہا کہ کشمیری پنڈتوں کی واپسی ایک اہم اور حساس مسئلہ ہے۔انہوں نے کہا، ‘‘میں سچے دل سے چاہتا ہوں کہ وہ واپس آئیں۔ ہم پاکستان کے مذموم عزائم کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔ ہم چاہتے ہیں کہ ملک متحد رہے۔ستیش شرما نے زور دیا کہ جموں و کشمیر میں پائیدار امن، ہم آہنگی اور ترقی کے لیے اجتماعی کوششوں کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی اور وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کی قیادت میں ایک مضبوط اور بہتر بھارت اور مستحکم جموں و کشمیر کی تعمیر کے لیے سنجیدہ اقدامات کیے جانے چاہئیں۔‘‘انہوں نے مزید کہا۔اس مقصد کے حصول کے لیے ہم سب کو اتحاد اور لگن کے ساتھ مل کر کام کرنا ہوگا۔‘