محمد تسکین
بانہال// محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے عین مطابق منگل کی صبح سے ہی ضلع رام بن کے علاقوں میں موسم ابر آلود رہا اور شام سات بجے سے میدانی علاقوں میں ہلکی ہلکی بارشیں شروع ہوگئی تھی اور کئی پہاڑی علاقوں میں ہلکی ہلکی برفباری ہورہی ہے اور یہ سلسلہ منگل شام دیر تک جاری تھا۔ اس دوران جموں سرینگر قومی شاہراہ پر ٹریفک کی نقل و حرکت بغیر کسی خلل کے جاری ہے اور ٹریفک پولیس کی ایڈوائزری کے مطابق مسافر گاڑیوں کو دونوں طرف کے ٹریفک میں جبکہ مال گاڑیوں کو یکطرفہ ٹریفک میں چلنے کی اجازت تھی ۔