محمد تسکین
بانہال // بدھ کی شام ضلع رامبن کے ڈھلواس علاقے میں ایک دلخراش سڑک حادثے میں فوج کا ایک اہلکار جاں بحق ہوگیا یے ۔ یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب ٹاٹا ٹیاگو گاڑی (رجسٹریشن نمبر JK14G-4511) ساونی لنک روڈ سے پھسل کر جموں۔سری نگر قومی شاہراہ پر جاگری اور اس کا واحد سوار کو بعد میں فوجی اہلکار کے طور شناخت کیا گیا موقع پر ہی لقمہ اجل ہوا۔ سرکاری ذرائع کے مطابق یہ کار ساونی گاؤں کی جانب جا رہی تھی اور نیشنل ہائے وے سے ڈھلواس کے قریب لنک روڈ پر حادثے کا شکار ہوکر تقریباً 200 فٹ گہری کھائی میں جاگری۔ حادثے میں گاڑی کا ڈرائیور موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔اس بارے میں بات کرنے پر ایس ایچ او چندرکوٹ جتیندر سنگھ رکوال نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ اطلاع ملتے ہی پولیس ٹیم موقع پر پہنچی، تاہم ڈرائیور شدید چوٹوں کے باعث دم توڑ چکا تھا۔ انہوں نے بتایا کہ لاش کو قانونی کارروائی کے لیے ضلع اسپتال رامبن منتقل کیا گیا۔ پولیس نے متوفی کی شناخت سوہن سنگھ ولد بہاری لال، ساکن مڈا، تحصیل چنینی، ضلع اُدھمپور کے طور پر ہوئی ہے۔ متوفی کی عمر تقریباً 35 سال تھی اور وہ بھارتی فوج میں خدمات انجام دے رہا تھا۔