عظمیٰ نیوز سروس
جموں//وزیر برائے ٹرانسپورٹ ستیش شرما نے کہا کہ مرکزی وزارتِ ہاؤسنگ و اربن افیئرز (ایم او ایچ یو اے) کی آپریشنل رہنما خطوط کے مطابق اِی۔بس سروس سری نگر میٹروپولیٹن ریژن (ایس ایم آر) کی حدود میں چلائی جا رہی ہے۔وزیرموصوف نے ایوان میںیہ بات رفیق احمد نائیک کی طرف سے اُٹھائے گئے ایک سوال کے جواب میں کہی ۔ اُنہوں نے ایوان کو بتایا کہ ترال اسمبلی حلقہ ایس ایم آر کی حدود میں شامل نہیں ہے۔وزیر ٹرانسپورٹ نے ایک ضمنی سوال کے جواب میں کہا کہ جب محکمہ کو بسوں کا نیا بیڑا موصول ہوگا تو ترال کو بھی اِس نیٹ ورک میں شامل کرنے پر غور کیا جائے گا۔