اشرف چراغ
کپواڑہ// کپواڑہ میں لائن آف کنٹرول کے ساتھ کیرن سیکٹر کے جودھا مکن بیرندوری علاقے کے قریب جمعہ کو تقریباً 15 پاکستانی ڈرونز کو پرواز کرتے ہوئے دیکھا گیا، جس پر فوج نے فوری جوابی کارروائی کی۔ حکام نے بتایاکہ ہندوستانی فوج کی 6 راشٹریہ رائفلز کے اہلکاروں نے فضائی حدود میں ڈرون کا مشاہدہ کیا اور انتباہی گولیاں چلائیں۔ جوابی کارروائی کے بعد، تمام ڈرون مبینہ طور پر پیچھے ہٹ گئے۔حکام کا کہنا ہے کہ اس واقعے میںکوئی نقصان نہیں ہوا اورصورتحال پر گہری نظر رکھی گئی ہے اور علاقے میں نگرانی مزید تیز کر دی گئی ہے۔