یواین آئی
نئی دہلی/ہندوستانی کرکٹ اسٹار وراٹ کوہلی کا انسٹاگرام اکاؤنٹ جمعہ کی صبح دوبارہ فعال ہو گیا، جس کے ساتھ ہی ان کے 274 ملین فالوورز کے درمیان کئی گھنٹوں سے جاری بے چینی اور قیاس آرائیوں کا خاتمہ ہو گیا۔ وراٹ کوہلی کی پروفائل رات بھر پراسرار انداز میں غائب رہی تھی، جس پر سوشل میڈیا پر مختلف قسم کی چِہ می گوئِیاں شروع ہو گئی تھیں۔کچھ وقت کے لیے اکاؤنٹ غیر فعال ہونے کے باعث سوشل میڈیا پر تشویش اور تجسس کی کیفیت پیدا ہو گئی۔ شائقین نے مختلف پلیٹ فارمز پر فکرمندی بھرے پیغامات، نظریات اور میمز شیئر کیے ۔ تاہم، وراٹ کوہلی یا ان کی مینجمنٹ ٹیم کی جانب سے تاحال کوئی باضابطہ وضاحت سامنے نہیں آ سکی کہ اکاؤنٹ جان بوجھ کر ڈی ایکٹیویٹ کیا گیا تھا یا یہ کسی تکنیکی خرابی کا نتیجہ تھا۔