اشرف چراغ
کپواڑہ//سیکورٹی فورسز نے بدھ کے روز شمالی کشمیر کے کپواڑہ ضلع کے کرناہ سیکٹر میں ایک محاصرہ اور تلاشی آپریشن کے دوران اسلحہ اور گولہ بارود کا ایک ذخیرہ برآمد کیا۔پولیس نے بتایا کہ کرناہ کے سیکٹر تاڈ کے رتی تاری جنگلاتی علاقے میں پولیس کرناہ نے مشترکہ آپریشن کیا۔انہوں نے بتایا کہ آپریشن کے دوران سیکورٹی فورسز نے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کیا۔پولیس کی جانب سے برآمدگی کا دعویٰ کیا گیا ہے، اور قبضے میں لیے گئے اسلحے اور گولہ بارود کے استعمال کا پتہ لگانے کے لیے مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے۔