عظمیٰ نیوز سروس
نئی دہلی/سرینگر// وائٹ کالر ملی ٹینسی ماڈیول کے ایک ملزم ڈاکٹر مظفر راتھر کے خلاف جلد ہی انٹرپول ریڈ کارنر نوٹس جاری کیا جا سکتا ہے، جس نے دہلی کے لال قلعے کے قریب ہونے والے تباہ کن دھماکے کے لیے افغان سرزمین سے اہم لاجسٹک سپورٹ اور فنڈنگ فراہم کی۔انہیں پہلے ہی این آئی اے کی خصوصی عدالت نے اشتہاری مجرم قرار دیا گیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ راتھر کے لیے انٹرپول نوٹس، جس نے بارود سے بھری گاڑی کے ڈرائیور ڈاکٹر عمر النبی کو لاجسٹک، فنڈنگ، مواصلات اور منصوبہ بندی میں مدد فراہم کی تھی۔عہدیداروں نے الزام لگایا کہ راتھر ایک بنیادی شریک سازشی کے طور پر ابھرا ہے جس نے مبینہ طور پر ہندوستان سے فرار ہونے کے بعد بیرون ملک سے حملے کی منصوبہ بندی کی۔انہوں نے کہا کہ تفتیش کاروں نے لاجسٹک، خفیہ مواصلات اور بنیاد پرستی کی کوششوں کا پتہ لگایا ہے جو براہ راست افغانستان میں محفوظ ٹھکانوں کی طرف لے جاتے ہیں، جہاں فی الحال رادتھرکے چھپے ہونے کا شبہ ہے۔ان کا کہنا تھا کہ راتھرملی ٹینٹوں کے ساتھ مسلسل رابطے میں رہے اور بم بنانے اور آپریشنل حکمت عملی سے متعلق معلومات کے لیے افغانستان میں مقیم ہینڈلرز کے ساتھ رابطے میں سہولت فراہم کی۔ گزشتہ سال اگست کے وسط میں، دہلی دھماکے سے کچھ دیر پہلے ہندوستان چھوڑا، اور اس نے پہلے دبئی کا سفر کیا اور اس کے بعد افغانستان میں داخل ہوا، جہاں وہ اس وقت روپوش ہے۔2021 میں، راتھر نے ڈاکٹر مزمل احمد گنائی اور عمر کے ساتھ ترکی کا سفر کیا تھا اور اس سفر کا بنیادی مقصد بیرونی ہینڈلرز کے ساتھ رابطہ قائم کرنا یا افغانستان کی طرف ٹرانزٹ کی کوشش کے طور پر تھا۔سفر کے بعد، راتھر، عمر اور گنائی، جنہوں نے فرید آباد کی الفلاح یونیورسٹی میں پڑھایا، کھلے بازار سے کیمیکلز کی بڑی مقدار جمع کرنا شروع کر دی، جس میں 360 کلو گرام امونیم نائٹریٹ، پوٹاشیم نائٹریٹ اور سلفر شامل ہے، جس کا زیادہ تر حصہ یونیورسٹی کیمپس کے قریب محفوظ کیا گیا تھا۔