غلام نبی رینہ
کنگن//سونہ مرگ میں ستھروں تاربندی کاکام شروع نہ ہونے پرعوامی حلقے برہم ہے اورانہیں خدشہ ہے کہ مالی سال اختتام کوپہنچ رہا ہے اوررواں برس کاسونہ مرگ کاسب سے بڑاپروجیکٹ ستھروں فینسگ ابھی شروع بھی نہیں ہوا ہے جبکہ متعلقہ محکمہ کوسونہ مرگ ڈیولپمنٹ اتھارٹی نے پہلے ہی رقم واگزارکی ہے۔ سونہ مرگ میں تعمیر و ترقی کے عمل کو مزید فروغ دینے کے لیے حکومت نے گذشتہ مالی سال کیپکس بجٹ 2025-26 کے تحت تاربندی منصوبے کو منظور کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق سونہ مرگ ڈیولپمنٹ اتھارٹی نے اس منصوبے سے متعلق تمام لوازمات مکمل کرکے محکمہ تعمیرات عامہ کو 1کروڑ 41لاکھ روپے بھی فراہم کئے ہیں۔ باوثوق ذرائع نے بتایا کہ ستھروں فنسنگ کا کام 3کروڑ 78 لاکھ روپے کی لاگت سے انجام دیا جارہا ہے، جس کیلئے محکمہ تعمیرات عامہ نے ٹینڈر بھی جاری کئے تھے اور کام بھی ٹھیکیدار کو الاٹ کیا گیا ہے لیکن اس کے باوجود بھی فینسنگ کا کام شروع نہیں کیا گیا ۔ عوامی حلقوں نے بتایا کہ اگر سھترو فینسنگ پر کام شروع نہیں کیا گیا تو مارچ میں یہ رقومات ضائع ہوسکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ رواں مالی سال میں یہ سونہ مرگ میں سب سے بڑا پروجیکٹ ہے جس سے سونہ مرگ کے ماحولیاتی نظام کو صاف رکھنے کے ساتھ ساتھ یہاں کی خوبصورتی کو بھی فروغ حاصل ہوگا۔