عظمیٰ نیوز سروس
بارہمولہ// بارہمولہ کے پلہالن علاقے میں ایک ڈرائیور کی لاش برآمد ہوئی ہے۔اطلاع ملتے ہی پولیس پوسٹ پلہالن کی ٹیم موقع پر پہنچی اور واقع کا نوٹس لیتے ہوئے ابتدائی کارروائی انجام دی۔ بعد ازاں لاش کو قانونی و طبی کارروائی کے لیے گورنمنٹ ہسپتال پٹن منتقل کیا گیا۔متوفی کی شناخت کلو رام ولد بشن داس، ساکن ہیرانگر، جموں کے طور پر کی گئی ہے۔پولیس کے مطابق موت کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات جاری ہے اور تمام ممکنہ پہلوئوں کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔