عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر//سرینگر کے صراف کدل علاقے سے پیر کو گیس سلنڈر کے اخراج کی اطلاع ملنے کے بعد چار افراد بے ہوش ہو گئے،۔ واقعہ رہائشی احاطے میں گیس سلنڈر سے گیس لیک ہونے کے باعث پیش آیا جس کے بعد چار افراد بے ہوش ہو گئے۔ تمام متاثرہ افراد کو فوری طور پرکمرے سے نکال کر ایس ایم ایچ ایس اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ان کی شناخت محمد یوسف ولد ابوالکلام ، ترون داس ولد سوبل داس ،عالم خان ولد نور محمد خان اور کامران احمد خان ولد منظور احمدساکنان مغربی بنگال ہوئی ہے اور تمام متاثرہ افراد علاقے میںکرایہ کے کمرے میں مقیم ہیں۔ہسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ چاروں کی حالت پر نظر رکھی جارہی ہے، جب کہ ان کی صحت کے حوالے سے مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔پولیس اور دیگر متعلقہ محکموں نے واقعے کا نوٹس لے لیا ہے اور گیس کے اخراج کی وجہ معلوم کر رہے ہیں۔