عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر//سرینگرکے بمنہ علاقے میں غوثیہ کالونی پارک کے قریب دو گاڑیوں کے آمنے سامنے تصادم میں کم از کم تین افراد زخمی ہو گئے۔ٹکر کا اثر شدید تھا، گاڑیوں میں سے ایک عمارت کی دیوار سے ٹکرا گئی، جس سے دیوار کا ایک حصہ ٹوٹ گیا۔ْ دوسری گاڑی کو بڑے پیمانے پر نقصان پہنچااور ایک گاڑی حادثے کے بعد الٹ گئی۔حادثے کے فوری بعد مقامی لوگ جائے وقوعہ پر پہنچ گئے اور حکام کو اطلاع دینے سے قبل ریسکیو آپریشن میں مدد کی۔ زخمیوں کو تباہ شدہ گاڑیوں سے نکال کر علاج کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ ہسپتال ذرائع نے بتایا کہ تمام زخمیوں کو طبی امداد دی جا رہی ہے اور ان کی حالت مستحکم بتائی جاتی ہے۔پولیس نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے تصادم کی وجوہات جاننے کے لیے کارروائی شروع کردی ہے۔ مزید تفصیلات یہ ہیں۔