عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر//سمٹیک سیمنٹ نے 2025کا کامیاب اختتام منانے اور وادی کشمیر میں اپنے ریٹیل پارٹنرز کی شاندار کارکردگی کو سراہنے کیلئے ایک خصوصی ریٹیلر میٹ ملاپ 2026 کا انعقاد کیا۔اس موقع پر کمپنی کے برانڈ ایمبیسڈر اویس یعقوب بھی موجود تھے، جنہوں نے سمٹیک سیمنٹ کی قیادت کے ساتھ مل کر بہترین کارکردگی دکھانے والے رٹیلرز کو نقد انعامات اور پریمیم تحائف سے نوازا۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈائریکٹر سمٹیک سیمنٹ رومن ریاض نے ریٹیل کمیونٹی کا 2025 کے دوران مسلسل اعتماد اور تعاون دینے پر شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے مضبوط مقامی شراکت داری، اخلاقی کاروباری طرز عمل اور اجتماعی ترقی کی اہمیت پر زور دیا، جو علاقے کی طویل مدتی ترقی کے لیے ضروری ہے۔اس موقع پر رومن ریاض اور اویس یعقوب نے مشترکہ طور پر Cemtac Owais Yaqoob مرچنڈائز کا بھی افتتاح کیا، جو برانڈ کی طاقت، نظم و ضبط اور مستقل مزاجی کی اقدار کی عکاسی کرتا ہے۔یہ میٹ ریٹیل پارٹنرز کے ساتھ کمپنی کی وابستگی کو مضبوط کرنے اور مارکیٹ میں برانڈ کی موجودگی کو بڑھانے میں ان کے کردار کو تسلیم کرنے کا موقع بھی ثابت ہوئی۔ قیادت نے آئندہ سال کے لیے امید کا اظہار کیا اور 2026میں مزید کامیابیوں کے حصول کے عزم کا اعادہ کیا۔