عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر// جنوبی کشمیر میں جمعرات کو ACBکی کارروائی میں ایک پٹواری اور ایک چوکیدار کو حراست میں لیا گیاجب مرکزی انسداد بدعنوانی بیورو (سی اے سی بی)کی جانب سے وہ مبینہ طور پر رشوت لے رہے تھے۔یہ کارروائی ضلع اننت ناگ کے کوکرناگ علاقے میں کی گئی۔حکام کا کہناہے کہ یہ کارروائی اے ایس پی مکھن سنگھ کی سربراہی میںاے سی بی سرینگر کی ٹیم نے کی ۔ انہوں نے کہا کہ محمد رفیق شیری ولد لسہ شیری ساکن صوفشالی کی شکایت کے بعد کارروائی عمل میں لائی گئی۔”پٹواری خانہ بڈر کوکر ناگ میں چھاپے کے دوران، پٹواری منیب فاروق ملا ولد فاروق احمد ملا ساکن کیموہ کولگام، جواس وقت پٹواری حلقہ صوفشالی پنزگام کے طور پر تعینات ہیں، کو مبینہ طور پر 15ہزارروپے کا مطالبہ کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑا گیا اس موقعہ پر فاروق احمد وانی ولد عبدالغنی ساکن صوف شالی نامی چوکیدار، کو بھی حراست میں لے لیا گیا۔دونوں کو حراست میں لیکر کیس کی مزید چھان بین کی جارہی ہے۔