عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر//پی ڈی پی صدر محبوبہ مفتی نے جمعرات کو ایران میں موجود طلبہ، جن میں کشمیری طلبہ بھی شامل ہیں، کی محفوظ واپسی کے لیے مرکزی حکومت سے فوری مداخلت کی اپیل کی ہے۔ محبو بہ مفتی نے سماجی رابطہ گاہ ایکس ہینڈل پر ایک پوسٹ میں کہا،ملک بھر سے تعلق رکھنے والے ہزاروں طلبہ، جن میں کشمیر کے طلبہ بھی شامل ہیں، ایران میں موجودہ غیر مستحکم صورتحال کے باعث پھنسے ہوئے ہیں۔ اس صورتحال نے والدین میں شدید خوف اور اضطراب پیدا کر دیا ہے، جو اپنے بچوں کی سلامتی کے حوالے سے سخت پریشان ہیں۔ محبوبہ مفتی کا کہنا تھا کہ میں وزیر خارجہ ایس جے شنکر اور وزارتِ خارجہ سے اپیل کرتی ہوں کہ فوری مداخلت کریں اور طلبہ کی محفوظ واپسی کو یقینی بنائیں۔