یو این آئی
نئی دہلی/آل انڈیا فٹبال فیڈریشن (اے آئی ایف ایف) نے جمعرات کو اطلاع دی کہ ہندوستانی سینئر خواتین فٹبال ٹیم ترکی میں تین مختلف فٹبال کلبوں کے خلاف دوستانہ میچز کھیلے گی۔اے آئی ایف ایف کے مطابق 26 کھلاڑیوں پر مشتمل ہندوستانی سینئر خواتین ٹیم ترکی میں ٹریننگ کیمپ کے لیے روانہ ہو چکی ہے ۔ اے ایف سی ویمن ایشین کپ آسٹریلیا 2026 کی تیاریوں میں مصروف ہندوستانی ٹیم نے 12 سے 14 جنوری تک ہریانہ کے گروگرام میں تین روزہ مختصر ٹریننگ کیمپ منعقد کیا تھا۔اپنے دورئہ ترکی کے دوران ہندوستانی ٹیم 18 جنوری کو یوکرین کے فٹبال کلب میٹالسٹ 1925 خارکیف، 21 جنوری کو سوئٹزرلینڈ کے زیورخ شہر کے خواتین فٹبال کلب زیورخ فراؤئن اور 24 جنوری کو آئرلینڈ کے فٹبال کلب شلیئرن کے خلاف تین دوستانہ میچز کھیلے گی۔