عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر//لگتا ہے کہ چلہ کلاں کی شدید ٹھنڈ کا اثر جموں تک پہنچ گیا ہے۔یہاں پچھلے 2روز تک دن کا درجہ حرارت وادی میں درج کئے گئے درجہ حرارت سے کم ریکارڈ کیا گیا اور اب رات کا درجہ حرارت تاریخ میں چوتھی بار کم سے کم ریکارڈ کیا گیا۔گذشتہ شبجموں شہر میں شبانہ درجہ حرارت7.4 پر ، طے ہوا، جو تاریخ میں چوتھی بار کم سے کم درجہ حرارت ہے۔یہاںدرجہ حرارت 10.1 معمول سے کم ہے جہاں آج اوسط درجہ حرارت 17.5 C ہونا چاہئے تھا۔ یہاں 2016میں بھی7.4 درجہ حرارت ریکارڈ کا گیا ہے۔ 2011 میں 7.1 ، 2013 میں 6.7 ، اور 1986 میں سب سے کم 5.0 C ریکارڈ کیا گیا تھا۔موازنہ کے لئے ، سری نگر میں دن کا درجہ حرارت 13.3 C ریکارڈ کیا ، یہ پہلگام میں 10.6 ، اور گلمرگ میں 8.2 تھا۔ادھر ڈل جھیل کے کچھ حصے اور کشمیر میں متعدد آبی ذخائر بدھ کے روز منجمد ہوگئے جب کہ وادی میں کم سے کم درجہ حرارت مزید گر گیا۔محکمہ موسمیات نے بتایا کہ سرینگر نے منگل کی رات کم سے کم منفی 5.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا۔ شوپیان سب سے سرد مقام تھا ، جہاں پارہ منفی 7.5 درج کیا گیا۔پہلگام میںمنفی 6 ،گلمرگ میںمنفی 3.8 ، سونمرگ میں منفی 2.2 ، قاضی گنڈ میں منفی 5.3 ڈگری،کوکرناگ میں منفی 2.3 اور کپوارہ میں منفی 6.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ مغربی ہوائوں کے مرحلے کشمیر کے قریب آرہے ہیں اور امکان ہے کہ 16 جنوری سے وادی کے موسم پر اثر پڑے گا۔