راجا ارشاد احمد
گاندربل //سیاحتی مقامات کی سیکورٹی صورتحال کے لئے جائزہ لینے کے لئے ضلع پولیس لائنز گاندربل میں ڈی آئی جی سنٹرل کشمیر راجیو اوم پرکاش پانڈے کی صدرات میں ایک میٹنگ منعقد ہوئی جس میں ہرمنت سنگھ پوار کمانڈر 3 سیکٹر، ڈی آئی جی سی آر پی ایف سدھیر کمار، ایس ایس پی سری نگر ڈاکٹر سندیپ چکرورتی، ایس، ایس ایس پی گاندربل خلیل احمد پسوال، ایس پی کارگو سرینگر تنویر احمد، فوج، انٹیلی جنس ایجنسیوں، اور سینٹرل آرمڈ پولیس فورسز (سی اے پی ایف) کے دیگر سینئر افسران شامل رہے۔میٹنگ کے دوران سیاحتی مقامات کی حفاظت اور خاص طور پر خراب موسمی صورتحال کے پیش نظر حفاظتی انتظامات پر خصوصی زور زور دیا گیا۔ اجلاس کے دوران یوم جمہوریہ2026 سے قبل حفاظتی انتظامات کا بھی جائزہ لیتے ہوئے حفاظتی اقدامات کو مزید مضبوط بنانے، سیکورٹی ایجنسیوں کے درمیان بہتر تال میل کو بڑھانے اور فورسز کی موثر تعیناتی کو یقینی بنانے کے لیے ہدایات جاری کی گئیں۔