عظمیٰ نیوز سروس
بانڈی پورہ//حکام نے سنیچر کے روز بانڈی پورہ گریز سڑک پر گاڑیوں کی آمدورفت بحال کر دی۔ برفباری کے بعد یہ سڑک پھسلن اور سفر کے لیے غیر محفوظ ہو گئی تھی۔حکام نے بتایا کہ موجودہ سڑک اور موسم کی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے بانڈی پورہ سے گریز تک صرف ایک سمت میں ٹریفک کی اجازت دی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسافروں کو ٹریفک کنٹرول پولیس کی طرف سے جاری کردہ کٹ آف ٹائمنگ پر سختی سے عمل کرنا چاہیے۔ایڈوائزری کے مطابق تراگہ بل سے کٹ آف کا وقت دوپہر 2 بجے مقرر کیا گیا ہے جس کے بعد کسی بھی گاڑی کو گریز کی طرف جانے کی اجازت نہیں ہوگی۔گاڑی چلانے والوں کو خبردار کیا کہ وہ آہستہ چلائیں، لین کے نظم و ضبط کو برقرار رکھیں اور غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔