مشتاق الحسن
ٹنگمرگ //سخت سردی کے درمیان ایک حادثے میں، جمعرات کو بالائی گلمرگ علاقے میں انیتا پوسٹ کے نزدیک فوج کے ساتھ منسلک دو پورٹر پھسل کر ایک نالے میں جا گرے۔حکام نے بتایا کہ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب پورٹر انیتا پوسٹ کی طرف بڑھ رہے تھے جو کہ علاقے میں شدید برف باری کی وجہ سے موسم سرما کی کٹ آف پوسٹ ہے۔ برفباری والے علاقے میں دونوں پورٹر پھسل گئے اور ایک نالے میں گر گئے۔انکی شناخت لیاقت احمد دیدڈ 27 ولد غلام محمد دیدڈمسجد آگن چندوسہ اور اشفاق احمد کھٹانہ 33ولد جمال الدین کھٹانہ پچار چندوسہ کے طور پر کی گئی ہے۔واقعے کے فورا ًبعد ریسکیو ٹیمیں کام میں لگ گئیں۔ حکام نے بتایا کہ مشکل موسمی حالات، بھاری برف باری اور دشوار گزار علاقے کے باوجود ریسکیو آپریشن جاری ہے۔