یو این ایس
سرینگر//شہر میں شرِ کشمیر پارک سرینگر کے قریب منگل کے روز ناکہ بندی کے دوران ایک سڑک حادثے میں پولیس کا ایک اہلکار زخمی ہو گیا۔حکام کے مطابق جے کے 01 اے اے 3022 نمبر کی ایک آلٹو کار، جو بْچھوارہ دلگیٹ کے ایک رہائشی چلا رہا تھا، ناکابندی ڈیوٹی پر مامور پولیس اہلکار سے ٹکرا گئی۔ حادثے کے وقت ایس جی سی ٹی فاروق احمد موقع پر ناکہ چیکنگ انجام دے رہے تھے۔یو این ایس کے مطابق زخمی پولیس اہلکار کو فوری طور پر علاج کے لیے ایس ایم ایچ ایس اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ڈاکٹروں کے مطابق ان کی حالت مستحکم ہے۔پولیس نے اس واقعے کے سلسلے میں کوتھی باغ پولیس اسٹیشن میں ایف آئی آر نمبر 01/26 درج کر کے بھارتیہ نیائے سنہتا کی دفعات 281 اور 125(اے) کے تحت مقدمہ درج کیا ہے۔