طویل عرصے سے بجلی منصوبوں کی تاخیر کا ازالہ کیا گیا:منوہر لال کھٹر
نئی دہلی// مرکزی وزیر برائے بجلی منوہر لال کھتر نے پیر کو اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ طویل عرصے سے زیر التوا مسائل جو پہلے ان کی تکمیل میں رکاوٹ تھے اب حل ہو گئے ہیں،جموں و کشمیر میں تمام پاور پروجیکٹ بشمول کشتواڑ میں ہائیڈرو الیکٹرک پروجیکٹس اپنی مقررہ ٹائم لائن کے مطابق سختی سے آگے بڑھ رہے ہیں۔کشتواڑ کے اپنے حالیہ دورہ کا ذکر کرتے ہوئے، منوہر نے کہا کہ یہ سندھ آبی معاہدے سے متعلق حالیہ پیش رفت کے بعد کسی مرکزی وزیر توانائی کا خطے کا پہلا دورہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ متعلقہ اداروں کو واضح اور پختہ ہدایات جاری کر دی گئی ہیں کہ تمام پراجیکٹس کو بغیر کسی تاخیر کے مقررہ شیڈول کے اندر مکمل کیا جائے۔اہم پن بجلی منصوبوں کے اپنے معائنہ کے بارے میں بات کرتے ہوئے، کھٹر نے رتلے ہائیڈرو الیکٹرک پاور پروجیکٹ، سلال ہائیڈرو الیکٹرک پروجیکٹ (مرحلہ I اور II)، اور ساولکوٹ ہائیڈرو الیکٹرک پروجیکٹ کے اپنے دوروں پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہا کہ چاروں بڑے پروجیکٹس پر کام نے رفتار پکڑ لی ہے اور اب مضبوطی سے پٹری پر آ گئی ہے۔انہوں نے کہا”تمام پاور پروجیکٹس وقت پر مکمل ہونے چاہئیں، یہ پروجیکٹ کئی سالوں سے زیر تعمیر ہیں اور پہلے بھی مسائل کا سامنا کرنا پڑا تھا، لیکن اب ان تمام مسائل کو حل کر لیا گیا ہیُ‘‘۔انہوں نے کہا کہ ایک ایک کرکے، تمام چار پروجیکٹ مکمل ہو جائیں گے اور بجلی کی پیداوار شیڈول کے مطابق شروع ہو جائے گی۔مرکزی وزیر نے اس بات پر زور دیا کہ ان پروجیکٹوں کی تکمیل سے جموں و کشمیر کو خاطر خواہ فائدہ پہنچے گا اور ملک کی مجموعی توانائی کی سلامتی میں تعاون ہوگا۔جموں و کشمیر میں ہندوستان کے ہائیڈرو الیکٹرک پروجیکٹس پر پاکستان کے بار بار اعتراضات کا جواب دیتے ہوئے، کھٹر نے انہیں محض بیان بازی قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیا، اور کہا کہ اس طرح کے بیانات کا اب کوئی تعلق نہیں ہے، خاص طور پر جب ہندوستان نے سرحد پار سے جاری ملی ٹینسی کے تناظر میں سندھ آبی معاہدے پر نظرثانی کے بارے میں سخت موقف اختیار کیا ہے۔وزیر نے کہا، “پاکستان کے بیانات کا کوئی مطلب نہیں ہے، وزیر اعظم پہلے ہی واضح کر چکے ہیں کہ سندھ طاس معاہدے کا دہشت گردی کے تناظر میں مسلسل جائزہ لیا گیا ہے۔”اتوار کو مرکزی وزیر منوہر لال کھٹر نے مختلف پروجیکٹوں کا جائزہ لینے کے لیے کشتواڑ کا دورہ کیا۔ساولکوٹ ہائیڈرو الیکٹرک پروجیکٹ کے اپنے دورے کے موقع پر، انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر میں نیشنل ہائیڈرو الیکٹرک پاور کارپوریشن کے ذریعے چلائے جانے والے اس پروجیکٹ سے “800 میگا واٹ” بجلی پیدا ہوگی، جس سے ملک کی بجلی پیدا کرنے کی صلاحیت میں اضافہ ہوگا۔ انہوں نے سلال پاور پراجیکٹ کا بھی دورہ کیا۔