محمد بشارت
کوٹرنکہ //کوٹرنکہ کے پنچایت حلقہ دراج بی کی وارڈ نمبر 6کمہار محلہ میں گزشتہ ایک ماہ سے پانی کی شدید قلت کی وجہ سے مقامی آبادی کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ عبدالشکور ، عبدالطیف ،محمد مقبول، محمد شبیر نامی شہریوںنے بتایا کہ پانی بند ہونے کے متعلق انہوں نے متعدد بارجونیئر انجینئرو ایگزیکیٹو انجینئراور مقامی سپروائزر کو فون کئے تا ہم انہوں نے فون اٹھانے کی زحمت گوارا نہیں کی۔مقامی لوگوں نے اپنی مشکلات کو حکام تک پہنچانے کے لیے محکمہ جل شکتی کے خلاف شدید غصہ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ کے ملازمین جان بوجھ کر لوگوں کو پریشان کر رہے ہیں۔مقامی لوگوں نے عمر عبدﷲ حکومت کے ساتھ ضلع ترقیاتی کمشنر راجوری سے مطالبہ کیاکہ متعلقہ ملازمین کو جوابدہ بنایا جائے اور جلد از جلد پانی کی سپلائی بحال کی جائے۔اس سلسلے میںاسسٹنٹ ایگزیکٹیو انجینئرمحمد اشفاق رانا سے رابطہ کرنے کی کوشش کی گئی تا ہم انہوں نے فون نہیں اٹھایا۔