عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر // محکمہ تعلیم نے کہا ہے کہ امسال دسویں اور بارہویں جماعتوں کے نتائج ریکارڈ وقت میں تیار کئے جارہے ہیں۔وزیر تعلیم نے کہا کہ بورڈ آف سکول ایجوکیشن کے چیئر مین کی تقرری کا عمل جاری ہے اور انکی باضابطہ طور پر تقرری عمل میں لانے کے بعد نتائج ظاہر کرنے کا سلسلہ شروع کیا جائیگا۔انہوں نے کہا کہ دسویں جماعت کے نتائج بالکل تیار ہیں اور غالب امکان ہے کہ اگلے ہفتے انکا اعلان کیا جائے۔انکا کہنا تھا کہ 12ویں کے نتائج کا آخری شکل دی جارہی ہے اور اسی مہینے کے آخیر میں انکا بھی اعلان کیا جائیگا۔
بارہمولہ کے جنگلات میں آپریشن
ملی ٹینٹ ٹھکانے سے اسلحہ برآمد
عظمیٰ نیوز سروس
بارہمولہ// سیکورٹی فورسز نے سنیچر کی دیر شام شمالی کشمیر کے سچلیوارن جنگلاتی علاقے میں ملی ٹینٹوںکے ایک ٹھکانے کا پردہ فاش کیا۔ پولیس نے تصدیق کی کہ مشترکہ تلاشی آپریشن مخصوص اور معتبر معلومات کی بنیاد پر سیکورٹی فورسز نے بارہمولہ میں شروع کیا تھا۔ آپریشن کے دوران ایک ٹھکانے کا پتہ چلا اور بعد میں اس کی مکمل تلاشی لی گئی۔انہوں نے مزید کہا کہ ٹھکانے سے اسلحہ، گولہ بارود اور دیگر مواد کا ذخیرہ برآمد ہوا، جسے بعد میں موقع پر ہی تباہ کر دیا گیا۔سیکورٹی اداروں نے برآمد شدہ مواد کی ملکیت اور اس کے استعمال کے بارے میں مزید تفتیش شروع کردی ہے۔