عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر// انسداد بدعنوانی بیورو (اے سی بی)کشمیر نے ہفتہ کو سب ڈویژنل مجسٹریٹ (ایس ڈی ایم) شالہ ٹینگ کے دفتر پر چھاپہ مارا اور ایک روزانہ اجرت والے ملازم کو رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا۔معلوم ہوا ہے کہ اے سی بی کی طرف سے چھاپہ مار کارروائی کے دوران ایک شخص کو مبینہ طور پر 2000 روپے رشوت لیتے ہوئے پکڑا گیا۔ملزم کی شناخت محمد لئیق ناتھ ولد محمد صادق ناتھ ساکن برتھنہ قمرواری کے بطور ہوئی ہے۔ وہ تحصیل آفس میں یومیہ اجرت کی بنیاد پر NYC آپریٹر کے طور پر کام کر رہا تھا۔اس سلسلے میں انسداد بدعنوانی ایکٹ کی دفعہ 7 کے تحت ایف آئی آر نمبر 01/2026 پولیس سٹیشن اے سی بی سرینگر میں درج کی گئی ہے۔