جموں میں7.9 ڈگری درجہ حرارت ،اب تک کا سب سے کم ریکارڈ
سرینگر// جموں و کشمیرکو ہفتہ کو شدید سردی نے اپنی لپیٹ میں لے لیا اور پوری وادی میں کم از کم درجہ حرارت نقطہ انجماد سے نیچے گر گیا۔چلہ کلاں میں پہلی بار کئی علاقوں میں پانی کے نل جم گئے اورجمع شدہ پانی بھی منجمند ہوا۔ادھر جموں میں رواں موسم میں پہلی بار دن کا درجہ حرارت ریکارڈ کم سطح پر آیا۔سرینگر شہر میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 1.5 ڈگری سیلسیس، گلمرگ میں منفی 6.5 اور پہلگام میں منفی 5.2ریکارڈ کیا گیا۔ پہلگام میں منفی5.2 ،کپواڑہ میں منفی1.6،کوکرناگ میں 0.8، اننت ناگ میں منفی 3 ،بارہمولہ میں منفی 0.5،بانڈی پورہ میں منفی 0.2، پلوامہ میں منفی 3.9،شوپیان میں منفی 4.7،کولگام میں منفی 1.3درج کیا گیا۔ جموں میں 7.9،بانہال 2.7، بٹوٹ 4.2،کٹرا 6.6،بھدرواہ میں منفی1.5 ،کٹھوعہ 7.4،ادھم پور 5.0، رام بن 4.4،راجوری 3.2، کشتواڑ 3.6،ریاسی 8.5، اور ڈوڈہ میں 4.2درج کیا گیا۔ادھرلیہہ میں منفی10.6 اورکرگل میں منفی 11.2 درج کیا گیا۔ادھرسرینگر شہر اور وادی کے دیگر شہروں اور قصبوں میں صبح کے وقت پانی کے نلکے جب کہ وادی میں شدید سردی کی وجہ سے سڑکوں اور گلیوں میں پانی کے گڑھے جم گئے۔21 دسمبر کو شروع ہونے والی سخت سردی کے 40 دن کے طویل عرصے کے باوجود، ‘چِلہ کلاں’، وادی کے میدانی علاقوں میں ابھی تک موسم کی پہلی برف باری دیکھنے کو نہیں ملی ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق 20 جنوری تک موسم ابر آلود، سرد اور عام طور پر خشک رہنے کی توقع ہے۔اب تک جموں و کشمیر کو اس موسم سرما میں 39 فیصد بارش کی کمی کا سامنا کرنا پڑا ہے۔