عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر// اونتی پورہ پولیس نے پولیس سٹیشن اونتی پورہ میں درج ایک ایف آئی آر کے سلسلے میں جمعرات کو جماعت اسلامی کے ایک رکن کے گھر پر چھاپہ مارا۔ عہدیداروں نے بتایا کہ تلاشی کارروائی ملی ٹینسی کے ماحولیاتی نظام اور اس کے حمایتی ڈھانچے کو ختم کرنے کی مسلسل کوششوں کے ایک حصے کے طور پر کی گئی۔ چھاپے کے دوران، پولیس نے احاطے سے ڈیجیٹل آلات کے ساتھ مجرمانہ مواد برآمد کیا۔حکام نے مزید کہا کہ آپریشن کے دوران متعدد افراد سے پوچھ گچھ بھی کی گئی اور انہیں متعلقہ قانونی دفعات کے تحت پابند سلاسل کیا گیا۔پولیس نے کہا کہ اس طرح کی کارروائیوں کا مقصد ملی ٹینسی کی سرگرمیوں کو لاجسٹک، مالی یا نظریاتی مدد فراہم کرنے میں ملوث عناصر کی نشاندہی کرنا اور انہیں بے اثر کرنا ہے۔