محمد تسکین
بانہال//منگل کو دوسرے روز بھی ضلع رامبن کے ساتھ ساتھ وادی چناب کے علاقوں میں مطلع ابرآلود رہا اور پیر کی منگل کے روز ضلع کشتواڑ کے مڑواہ اور واڑون کی پہاڑیوں پر ہلکی ہلکی برفباری ہوئی ۔محکمہ موسمیات نے باقی جموں و کشمیر کے باقی علاقوں کی طرح وادی چناب کے علاقوں میں بھی بارشوں اور پہاڑوں پر برف کی پیشگوئی کر رکھی ہے۔ مسلسل خشک سالی اور ناکافی بارشوں کی وجہ سے ندی نالوں اور چشموں میں لینے کے پانی کی سطح بہت گر گئی ہے اوروادی چناب کے ڈوڈہ کے کئی علاقوں میں لوگوں کو پانی کی قلت کا سامنا ہے۔ اس دوران جموں سرینگر قومی شاہراہ پر ٹریفک کی روانی بغیر کسی خلل کے جاری ہے اور ہزاروں کی تعداد میں مال اور مسافر گاڑیوں نے دوطرفہ ٹریفک میں اپنی اپنی منزلوں کا سفر کیا۔ ٹریفک پولیس حکام نے اپنی ایڈوائزری میں لوگوں کو ہدایت دی ہے کہ وہ بدھ کی صبح شاہراہ پر اپنا سفر شروع کرنے سے پہلے شاہراہ اور موسم کی صورتحال سے آگاہی حاصل کریں۔