یو این آئی
نینی تال// اتراکھنڈ کے الموڑہ ضلع میں منگل کی صبح ایک مسافر بس کھائی میں گر گئی۔ حادثے میں سات افراد ہلاک ہو گئے۔ متعدد مسافروں کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔ پولیس اور انتظامیہ کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئی ہیں اور امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔بھکیاسین علاقے کے شیلاپنی میں ایک بس بے قابو ہوکر کھائی میں گر گئی۔ حادثے میں سات افراد کے ہلاک ہونے کی اطلاع ہے۔بس میں تقریباً 17-18 مسافروں کے سوار ہونے کی اطلاع ہے۔حادثے میں 6-7 لوگوں کی موقع پر ہی موت ہو گئی ہے، جب کہ دیگر زخمی مسافروں کو علاج کے لیے بھکیاسین کے سرکاری اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ادھرممبئی میں بھنڈوپ ریلوے اسٹیشن کے باہر پیر کی رات دیر گئے ایک افسوسناک حادثہ پیش آیا، جب ریورس کے دوران بیسٹ بس نے پیدل چلنے والوں کو ٹکر مار دی۔ اس سانحے میں چار افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے جبکہ کم از کم نو دیگر زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق نو افراد کو اسپتال میں داخل کرایا گیا جبکہ ایک زخمی، پرشانت دتارام لڈ (51)، نے ڈاکٹرز کی ہدایت کے خلاف اپنا ڈسچارج لے لیا۔حادثے کے بعد بس کے ڈرائیور سنتوش رمیش ساونت (52) کو معطل کرکے تحقیقات شروع کردی گئیں۔ پولیس اور بیسٹ انتظامیہ بس میں ممکنہ فنی خرابی یا آپریشنل کوتاہی کے زاویوں سے معاملہ دیکھ رہی ہے۔