عظمیٰ نیوز سروس
نئی دہلی//نئی دہلی کی ایک عدالت نے جمعہ کو لال قلعہ بم دھماکہ کیس کے دو ملزمین کی این آئی ایکی تحویل میں توسیع کر دی ۔ایڈیشنل سیشن جج پرشانت شرما نے این آئی اے کو ملزم یاسر احمد ڈار سے مزید 10 دن تفتیش کرنے کی اجازت دی جبکہ دوسرے ملزم ڈاکٹر بلال نصیر ملہ کی تحویل میں آٹھ دن کی توسیع کر دی۔این آئی اے کے مطابق جموں و کشمیر کے شوپیان ضلع کا رہنے والا یاسر احمد ڈار اس معاملے میں گرفتار ہونے والا نواں ملزم ہے۔”این آئی اے کی تحقیقات نے 10 نومبر کو قومی راجدھانی کو ہلا کر رکھ دینے والے کار بم دھماکے کے پیچھے سازش میں یاسر کے فعال کردار کا انکشاف کیا ہے۔ اس سازش میں ایک سرگرم شریک، اس نے بیعت کی تھی اور خود کو قربان کرنے کی کارروائیوں کو انجام دینے کا حلف لیا تھا،” ۔این آئی اے نے یہ بھی دعوی کیا ہے کہ یاسر کیس کے دیگر ملزمین بشمول بم دھماکے کا مرتکب ڈاکٹر عمر نبی اور مفتی عرفان کے ساتھ قریبی رابطے میں تھا۔بارہمولہ کے ڈاکٹر بلال نصیر ملہ، جو اس کیس کے آٹھویں ملزم ہیں، کو این آئی اے کی ایک ٹیم نے 9 دسمبر کو دہلی سے گرفتار کیا تھا۔ایجنسی کے مطابق، اس نے جان بوجھ کر عمر نبی کو لاجسٹک سپورٹ فراہم کرکے پناہ دی تھی اور اس پر دہشت گردی کے حملے سے متعلق شواہد کو تباہ کرنے کا بھی الزام ہے۔