عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر//ابر آلود صورتحال کی وجہ سے کشمیر میں زیادہ تر مقامات پر کم سے کم درجہ حرارت میں بہتری آئی ہے، جس سے اہل وادی کو سردی سے ہلکی سی راحت ملی۔حکام نے جمعہ کو کہاکہ سرینگر میں کم از کم درجہ حرارت 0.2 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا۔ سونمرگ جموں و کشمیر کا سب سے سرد مقام تھا جہاں کا کم سے کم درجہ حرارت منفی 4.7 ڈگری سیلسیس تھا۔گلمرگ منفی 4.5 ڈگری سیلسیس پر دوسرا سرد ترین مقام تھا۔پہلگام میں منفی 1.6 ،قاضی گنڈ میں0.2 ، کوکرناگ میں 0.8 اور کپواڑہ میں منفی 2.4 ڈگری سیلسیس درج کیا گیا۔محکمہ موسمیات نے کشمیر میں 28 دسمبر تک عام طور پر خشک موسم کی پیش گوئی کی ہے۔ تاہم، نئے سال کی آمد پر شام کے آس پاس برفانی موسم کا امکان ہے اور 29 دسمبر کو الگ تھلگ اونچائی پر ہلکی برفباری کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات نے کہا کہ 30 دسمبر سے یکم جنوری تک میدانی علاقوں میں ہلکی بارش اور بالائی علاقوں میں ہلکی برفباری ہوسکتی ہے۔