ٹنگمرگ/مشتاق الحسن/سوشل میڈیا پر ایک چونکا دینے والی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد پولیس نے ایک شخص کو حراست میں لے لیا ہے، جس میں ایک بزرگ شخص پر مبینہ طور پر اس کے اپنے بیٹے کی جانب سے تشدد کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔ اس واقعے نے عوامی حلقوں میں شدید غم و غصہ اور تشویش پیدا کر دی ہے۔یہ دل دہلا دینے والی ویڈیو مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر تیزی سے پھیل گئی، جس کے بعد پولیس نے فوری طور پر معاملے کا نوٹس لیا۔ٹنگمرگ پولیس نے واینلو حاجی بل ٹنگمرگ کے منظور احمد پیر کو اپنے ضیف المعر والد غلام حمد پیر کو میبنہ طور مارپیٹ کرنے پر حراست میں لیکر متعلقہ دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا ہے۔پولیس کے ایک عہدیدار نے کے بتایا کہ ویڈیو سامنے آتے ہی فوری کارروائی عمل میں لائی گئی۔ انہوں نے کہا، پولیس اسٹیشن ٹنگمرگ میں متعلقہ دفعات کے تحت ایک مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔