عظمیٰ ویب ڈیسک
سری نگر/پلوامہ ضلع سے تعلق رکھنے والا ایک شخص جمعرات کی صبح سری نگر کے امیرا کدل علاقے میں واقع ایک ہاؤس بوٹ کے اندر مردہ حالت میں پایا گیا۔عہدیدار نے بتایا کہ مذکورہ شخص کی نعش دریائے جہلم کے کنارے امیرا کدل میں ایک ہاؤس بوٹ کے اندر پراسرار حالات میں ملی۔انہوں نے کہا کہ نعش کی اطلاع ملتے ہی پولیس کو آگاہ کیا گیا، جس کے بعد پولیس کی ایک ٹیم موقع پر پہنچی اور معاملے کی تفتیش شروع کی۔عہدیدار کے مطابق موت کی وجوہات جاننے کے لیے نعش کو میڈیکو لیگل کارروائیوں کے کیلئے منتقل کر دیا گیا ہے،متوفی کی شناخت یونس نثار، ساکن پلوامہ کے طور پر کی گئی ہے۔
ادھر حکام نے بتایا کہ چند ہی گھنٹوں کے دوران سری نگر میں یہ دوسرا واقعہ ہے، کیونکہ اس سے قبل دن کے اوائل میں ایل ڈی اسپتال کے قریب ایک نامعلوم شخص کی لاش بھی برآمد ہوئی تھی۔ دونوں واقعات کی تحقیقات جاری ہیں۔
سری نگر کے امیرا کدل میں ہاؤس بوٹ سے پلوامہ کا نوجوان مردہ حالت میں برآمد، تحقیقات شروع