عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر//جموںوکشمیربینک نے MSMEبینکنگ ایکسیلنس ایوارڈز 2025میں باوقار اور بہترین MSME بینک کا ایوارڈ جیتا ہے، ساتھ ہی ساتھ سی ایس آرزمرے میں رنر اپ پوزیشن بھی حاصل کی ہے۔MSMEبینکنگ ایکسی لینس ایوارڈز MSMEs، کارپوریٹ سماجی ذمہ داری اور پائیدار کاروباری ماڈلز کو فروغ دینے میں مثالی کارکردگی اور بہترین طریقوں کے لیے بینکوں کو تسلیم کرتے ہیں۔قابل ذکر بات یہ ہے کہ تجارت اور صنعت کے مرکزی وزیر پیوش گوئل نے نئی دہلی میں منعقدہ ایک اعلی سطحی تقریب میں ایوارڈز پیش کیے۔ بینک کی جانب سے یہ ایوارڈ چیف جنرل منیجر (بزنس ڈیولپمنٹ)سنیت کمار اور جی ایم/ڈویژنل ہیڈ (ROI)خورشید مظفر نے وصول کئے۔اس اعزاز پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے ایم ڈی اور سی ای او امیتاوا چٹرجی نے کہا’’ہم MSMEسیکٹر میں ہمارے کام کے ساتھ ساتھ اپنے CSRاقدامات کے لیے قومی سطح پر پہچان حاصل کرنے پر بہت فخر محسوس کرتے ہیں۔ میں اس اعزاز کیلئے منتظمین اور معزز جیوری کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں‘‘۔