ملبورن/انگلینڈ کو ایک اور دھچکا اس وقت لگا جب فاسٹ بولر جوفرا آرچر سائیڈ سٹرین کی وجہ سے ایشز کے باقی میچز سے باہر ہوگئے۔ اس کے ساتھ ہی بلے باز اولی پوپ کو چوتھے ٹیسٹ کیلئے ٹیم میں شامل نہیں کیا گیا ہے ۔جوفرا آرچر ابتدائی تین ٹیسٹ میچز میں انگلینڈ کے مؤثر ترین بولر ثابت ہوئے تھے ، جہاں انہوں نے 80 اوورز میں 9 وکٹیں حاصل کیں ، ان کی جگہ گس ایٹکنسن کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے ، جو جوش ٹنگ، برائیڈن کارس اور کپتان بین سٹوکس کے ساتھ مل کر بولنگ اٹیک میں شامل ہوں گے ۔ اسپن بولنگ کی ذمہ داری ایک بار پھر ول جیکس کو سونپی گئی ہے ۔یہ انگلینڈ کے لیے ایک بڑا نقصان ہے ، جو پہلے ہی آسٹریلیا کے ہاتھوں مسلسل شکستوں کے باعث سیریز میں 0-3 سے پیچھے ہے ۔