عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر// قومی تحقیقاتی ایجنسی ( این آئی ے)نے منگل کو پہلگام حملے کی تحقیقات کے سلسلے میں اننت ناگ ضلع کے سالیہ گائوں میں تلاشی لی ۔ذرائع نے بتایا کہ ایک ٹیم گائوں پہنچی اور جاری تحقیقات کے حصے کے طور پر ایک ملزم کے گھر کی تلاشی لی۔یہ آپریشن شواہد اکٹھے کرنے اور کیس سے متعلق معلومات کی تصدیق کے لیے کیا گیا۔ٹیم نے پانزلہ میں بھی تلاشی آپریشن کیا ۔کیس میں چارج شیٹ داخل کرنے کے بعد یہ پہلا سرچ آپریشن ہے۔حکام نے برقرار رکھا ہے کہ تفتیش آگے بڑھ رہی ہے اور تلاشی کے نتائج اور جمع کیے گئے مواد کے تجزیے کی بنیاد پر مزید کارروائی کی جائے گی۔