عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر// جموں و کشمیر بورڈ آف سکول ایجوکیشن نے کہا ہے کہ 10 ویںکے امتحانی نتائج مرتب کرنے کا عمل فی الحال جاری ہے، جس کا ایک اہم حصہ پہلے ہی مکمل ہوچکا ہے۔سیکریٹری ، غلام حسن شیخ نے کہا کہ اب تک دسویں جماعت کے تقریبا ً70 فیصد نتائج مرتب ہو چکے ہیں، جبکہ بقیہ 30 فیصد پر کارروائی جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت دسویں جماعت کے نتائج کی تکمیل کا عمل جاری ہے۔ تقریباً 70 فیصد نتائج مرتب ہو چکے ہیں اور ہم پوری کوشش کر رہے ہیں کہ باقی کام جنوری کے پہلے ہفتے تک مکمل کر لیں۔انہوںنے کہا کہ 10ویں جماعت کے نتائج کا اعلان جنوری 2026 کے پہلے ہفتے میں ہونے کا زیادہ امکان ہے۔ 11 اور 12 ویں کے بارے میں انہوں نے کہا کہ حال ہی میں پریکٹیکل امتحانات کا اختتام ہوا ہے جس کے نتیجے میں تیاری کے لیے اضافی وقت درکار ہو سکتا ہے۔