عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر//ڈائریکٹر زراعت کشمیر سرتاج احمد شاہ نے ضلع بارہمولہ میں سبزیوں کے بیجوں کے ملٹی پلیکشن فارم تاپر کریری کا دورہ کیا اور وہاں مختلف زرعی سرگرمیوں کا جائزہ لیا۔ انہوں نے فارم میں اپنائے گئے مختلف اقدامات کا جائزہ لیا۔ڈائریکٹر زراعت نے کہا کہ محکمانہ فارمز محکمہ کے پاس اثاثہ ہیں اور بدلتے ہوئے عالمی زرعی منظر نامے میں ان کا ناگزیر کردار ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ فارم کسانوں کیلئے نمائشی مراکز کے طور پر کام کرتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا ’’ہمارا فوری مقصد ہمارے محکمانہ بیج فارموں سے زیادہ سے زیادہ پیداوار(مختلف زرعی فصلوں کے بیج کی پیداوار کے لحاظ سے)حاصل کرنا ہے۔ڈائریکٹر زراعت نے متعلقہ افسران سے کہا کہ وہ ایک مشن موڈ پر کام کریں تاکہ کاشتکار برادری تک مختلف سبزیوں/زرعی فصلوں کے معیاری بیجوں کی یقینی دستیابی کے ذریعے تمام طے شدہ اہداف کامیابی کے ساتھ حاصل کیے جا سکیں۔