عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر//پارول یونیورسٹی نے اپنی 9ویں کانووکیشن کی تقریب منائی۔طلباء کو قومی شہرت یافتہ رہنماؤں اور کامیابی حاصل کرنے والوں کی موجودگی میں اعزاز سے نوازا گیا۔ تقریب میں کئی نامور شخصیات نے شرکت کی، بشمول ہرش سنگھوی، وزیر مملکت برائے داخلہ اور گجرات کے نائب وزیر اعلیٰ رجت شرما، انڈیا ٹی وی کے چیئرمین اور ایڈیٹر انچیف؛ اولمپک لیجنڈ ایم سی میری کوم؛ کاروباری شخصیت اور شارک ٹینک انڈیا کی جج وینیتا سنگھ؛ اور ٹینس اسٹار ثانیہ مرزاشامل ہیں۔ تقریب میں اعلیٰ کامیابیاں حاصل کرنے والوں، گولڈ میڈلسٹ اور پی ایچ ڈی سکالرز کو بھی ان کی تعلیمی کارکردگی اور مثالی شراکت پر مبارکباد دی گئی۔